Featuredپنجاب

فتنہ گروپ کو راولپنڈی میں تماشے کی اجازت نہیں دی گئی،عظمیٰ بخاری

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ فتنہ گروپ نے راولپنڈی میں فساد کا پروگرام بنایا مگر فتنہ گروپ کو راولپنڈی میں تماشے کی اجازت نہیں دی گئی کیونکہ فتنہ گروپ جلسے کی آڑ میں شرپسندی کرنا چاہتے ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے راولپنڈی پر یلغار کرنے آنا ہے، قانون ہاتھ میں لینے پر آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کیا کوئی سیاسی جماعت اسلحہ لے کر جلسے کرنے آتی ہے؟ فتنہ گروپ کے ماسٹر مائنڈ کو پاکستان میں سکون اچھا نہیں لگتا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی نے لیاقت باغ میں احتجاج کا اعلان کیا تو پولیس نے لیاقت باغ راولپنڈی کو ہی سیل کر دیا۔ آج میٹرو بس سروس معطل رہے گی۔ اسلام آباد ایکسپریس وے کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا ہے اور پولیس کے دستے فیض آباد کے مقام پر ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔

پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر لیاقت باغ کو سیل کر دیا گیا ۔ راولپنڈی شہر میں داخل ہونے والے تمام پوائنٹس پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کرکے رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں۔ ضلعی انتظامیہ نے رینجرز کی 4کمپنیاں مانگ لیں۔

خیال رہے کہ جلسے کی اجازت نہ ملنے پر گزشتہ روز سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا تھا کہ اگر ہمیں لیاقت باغ پنڈی میں جلسے کی اجازت نہ ملی تو پھر اسی جگہ پر احتجاج کریں گے۔ پی ٹی آئی قیادت نے پی ٹی آئی کی کارکنان کو 2 بجے لیاقت باغ پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close