وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی گزشتہ شب عشائیے پر امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات ہوگئی، دونوں رہنماوں نے ایک دوسرے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
گزشتہ شب امریکی صدر جو بائیڈن نے مختلف سربراہانِ حکومت کے اعزاز میں عشائیہ دیا تھا، عشائیے میں دیگر ممالک کے سربراہان مملکت نے بھی شرکت کی۔
قبل ازیں جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے دنیا کو امن کا پیغام دیا، مقبوضہ کشمیر میں پانچ اگست 2019 کو کالا قانون نافذ کیا گیا، غزہ میں اسرائیل کی سفاکانہ کاروائیاں جاری ہیں، غزہ میں معصوم بچوں کا قتل عام کیا جارہا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غزہ میں اسرائیل قتل عام کررہا ہے، غزہ میں اسرائیل کی سفاکانہ کاروائیاں جاری ہیں، غزہ میں معصوم بچوں کا قتل عام کیا جارہا ہے، غزہ میں خونریزی فوری طور پر بند کی جائے، معصوم بچوں، خواتین کے قتل عام پر خاموش نہیں رہ سکتے، غزہ کے المناک سانحے سے سب کو ہلا کر رکھ دیا، اسرائیل نے لبنان میں بھی قتل عام کیا، عالمی برادری کو پائیدار امن اور دوریاستی حل کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا،یوکرین میں بھی خوفناک جنگ جاری ہے۔