Featuredخیبر پختونخواہ

وزیرستان میں ماڑی پیٹرولیم کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 6 افراد جاں بحق

وزیرستان میں ماڑی پیٹرولیم کا ہیلی کاپٹر میں حادثے کا شکار ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ترجمان ماڑی پیٹرولیم نے بتایا کہ ایم آئی-8 ہیلی کاپٹر کو انجن فیل ہونےکی وجہ سے حادثہ پیش آیا، مزید کہنا تھا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 6 افراد ہلاک اور 8 شدید زخمی ہوئے ہیں، ہیلی کاپٹر میں 3 غیر ملکی پائلٹ سمیت 14 مسافر سوار تھے۔

ترجمان نے بتایا کہ ہیلی کاپٹرشیوا وزیرستان بلاک میں پرسنل ٹرانسپورٹیشن فراہم کررہا تھا، پاک فوج اور دیگر اداروں کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں، زخمی ہونے والے افراد کو قریبی ہسپتال میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

ترجمان ماڑی پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹرشمالی وزیرستان میں پرواز کے دوران ایک آئل فیلڈ کے قریب گرکرتباہ ہوا، حادثہ تکنیکی وجوہات کی بنا پر پیش آیا، حادثےکا علاقے میں سکیورٹی کی صورتحال یادہشت گردی سےکوئی تعلق نہیں ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close