Featuredتجارت

سونے کی قیمت میں ہفتہ وار بنیادوں پر بڑا اضافہ

عالمی مارکیٹ کے زیراثر پاکستان میں ہفتہ وار بنیادوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں تقریباً 5 ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی اورمقامی مارکیٹ میں رواں ہفتے سونے کی قدر میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا، رواں ہفتے کے دوران فی تولا سونا 5ہزار100 روپے مہنگا ہوگیا، جس سے فی تولا سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 2لاکھ77ہزار روپے پر جاپہنچی۔

زیرجائزہ عرصے کے دوران مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 372روپے بڑھ کر2 لاکھ37ہزار482 روپے پر جاپہنچی۔ عالمی منڈی میں فی اونس سونے کا ریٹ48 ڈالر بڑھ کر2 ہزار665 ڈالر پر جاپہنچا۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے سونے کی درآمدات میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سرکاری دستاویز کے مطابق سونے کی درآمدات میں سالانہ 41.64 فی صد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، اگست میں پاکستانی امپورٹرز نے صرف 22 کلو سونا درآمد کیا جس کا درآمدی بل 17 لاکھ 42 ہزار ڈالر رہا۔

گزشتہ مالی سال اگست میں 47 کلو سونا درآمد کیا گیا تھا، جس کا درآمدی بل 29 لاکھ 85 ہزار ڈالر تھا، جولائی کی نسبت اگست میں سونا 10 کلو کم درآمد کیا گیا۔

قیمت میں اضافے کی وجوہات اور پیشگوئی

ماہرین کے مطابق سونے کی قیمتوں میں اضافے کی کئی وجوہات ہیں مگر دنیا میں جنگی حالات نےسونے کی قیمتوں کو متاثر کیا ہے کیونکہ یہ قیمت بین الاقوامی مارکیٹ اور ڈالر کے ریٹ سے منسلک ہے۔

امریکا اور روس نے مارک اپ ریٹ میں بھی کمی کی ہے، چین اور انڈیا میں سونے کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔ ان دونوں ممالک میں جب بھی سونےکی خریداری زیادہ ہو توسونے کی قیمت بھی بڑھتی ہے۔

سونےکے کاروبار سے منسلک تاجروں کا خیال ہے کہ سونےکی قیمت میں اضافہ جاری رہے گا اور آئندہ سال فی تولہ نرخ تین لاکھ روپے تک پہنچ سکتا ہے۔ اس کی وجہ سونےمیں سرمایہ کاری کا محفوظ ہونا ہے، جس کی وجہ سے اکثر لوگ اس میں سرمایہ لگاتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close