دنیا

ہم اپنے عوام اور ملک کی حفاظت کےلیے کہیں بھی جا سکتے ہیں : نیتن یاہو

تل ابیب: ایرانی حکومت خطے کو مزید تاریکی اور جنگ کی گہرائیوں میں دھکیل رہی ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ "ہر روز ان کی کٹھ پتلیوں کو ختم کیا جا رہا ہے۔ مشرق وسطیٰ میں ایسا کوئی مقام نہیں جہاں اسرائیل نہیں پہنچ سکتا۔”
انکا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم اپنے عوام اور ملک کی حفاظت کےلیے کہیں بھی جا سکتے ہیں۔
ہزاروں فلسطینیوں کے قاتل اسرائیلی وزیراعظم نے ایران کو ہی ہدف تنقید بنالیا اور کہا کہ ایرانی حکومت خطے کو مزید تاریکی اور جنگ کی گہرائیوں میں دھکیل رہی ہے۔
اسرائیل نے 7 اکتوبر 2023 کو غزہ میں جارحیت کی شروعات کی جو اب تک جاری ہے، جس میں ہزاروں معصوم فسلطینی شہید ہوگئے جبکہ غزہ پٹی کا انفرا اسٹرکچر مکمل تباہ ہوگیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close