سندھ
کراچی کو کھنڈر بنانے میں پیپلز پارٹی نے کوئی کسر نہیں چھوڑی
کراچی: تحریکِ انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ کراچی میں کھلے گٹر اور نالے پیپلز پارٹی کی نااہلی کا ثبوت ہیں۔
گزشتہ روز کورنگی میں اسکول جاتے ہوئی بچی کھلے گٹر میں گر گئی تھے جسے علاقہ مکینوں نے نکال لیا تھا۔
حلیم عادل شیخ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت اور میئر کراچی دونوں پیپلز پارٹی کے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ کھلے گٹروں کی وجہ سے اسکول کے بچے بھی غیر محفوظ ہیں، کراچی کو کھنڈر بنانے میں پیپلز پارٹی نے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔