Featuredپنجاب

حکومت پنجاب نے بھی لاہور میں فوج طلب کرلی

لاہور: پاک فوج حساس عمارتوں، ائیرپورٹس سمیت اہم عمارتوں کا کنٹرول سنبھالے گی۔

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کے سلسلے میں پنجاب حکومت نے بھی امن و امان کے لیے پاک فوج کو طلب کر لیا۔

اس حوالے سے فوج کی خدمات سے متعلق قواعد کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت مسلح افواج کو طلب کیا گیا ہے، سول آرمڈ فورسز، پولیس سے مل کر فوج ایس سی او کانفرنس میں امن و امان برقرار رکھے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مسلح افواج، سول آرمڈ فورسز، قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی بھی خطرے کی اطلاع حاصل کر سکیں گے۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فوج دشمن عناصر، ہجوم یا فسادیوں کی طرف سے حملے یا دھمکی کے موقع پر اقدامات کر سکے گی۔

صوبے کے 6 اضلاع میں پاک فوج کو طلب کیا گیا ہے۔ پاک فوج حساس عمارتوں، ائیرپورٹس سمیت اہم عمارتوں کا کنٹرول سنبھالے گی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاق کو پاک فوج کی تعیناتی کے لیے خط لکھ دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close