Featuredدنیا

اسرائیلی حملے کی درست جگہ ایران کی جوہری تنصیبات ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ

جو بائیڈن کی جانب سے ایران پر حملوں کی حمایت نہ کرنا غلط ہے

شمالی کیرولینا: میزائل حملوں کے جواب میں اسرائیل کو ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہیے۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جو بائیڈن کی جانب سے ایران پر حملوں کی حمایت نہ کرنا غلط ہے۔

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کردینا چاہیے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہمیں جس سب سے بڑے خطرے کا سامنا ہے وہ ایران کے جوہری ہتھیار ہیں۔ پہلے ایرانی جوہری تنصیبات پرحملہ کیا جائے دیگر کو بعد میں دیکھیں گے.

امریکی صدر جو بائیڈن نے بدھ کو اسرائیل کی طرف تقریباً 200 ایرانی میزائل داغنے کے جواب میں ایران کی جوہری تنصیبات کے خلاف اس طرح کے حملوں کی مخالفت کی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close