Featuredسندھ

چین کا کراچی میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر پاکستان سے مکمل تحقیقات کا مطالبہ

کراچی: پاکستان چینی شہریوں، اداروں اور منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے

کراچی میں اتوار کو ہوئے دہشتگرادنہ حملے میں دو چینی شہریوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے پر چین نے پاکستان سے واقعہ کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

چینی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان چینی شہریوں، اداروں اور منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے، ہم نے فوری ایمرجنسی پلان نافذ کرکے پاکستان سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

چینی سفارت خانے نے کہا کہ زخمیوں اور ان کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہیں، دونوں ممالک کے متاثرین کے ساتھ گہرے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

اپنے بیان میں سفارت خانے نے مزید کہا کہ پورٹ قاسم الیکٹرک پاور کمپنی کے ایک قافلے پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے بھی اپنے بیان میں کراچی میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی شہریوں پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو شکست دینے کے لیے پاکستان چین کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔

ترجمان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ کراچی میں ہونے والی دہشت گردانہ کارروائی پاک چین پائیدار دوستی پر حملہ تصور کرتے ہیں اور اس بزدلانہ کارروائی کرنے والے عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لاکر سخت سزا دینے کے لیے پرعزم ہیں۔ پاکستان دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے تک اپنی چینی بھائیوں کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ کراچی میں ائیرپورٹ کے قریب رات گئے ہونے والے دھماکے میں چینی باشدوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 17 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close