سندھ
ایئر پورٹ دھماکے کے بعد متعدد مشکوک افراد گرفتار
کراچی: جائے وقوعہ کی جیوفینسنگ کے بعد مشکوک موبائل فون نمبرز کی بنا پر چھاپہ مار کارروائی عمل میں لائی گئی
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اتوار کی شب ایئر پورٹ کے قریب دھماکے کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائی کے بعد نصف درجن سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ کی جیوفینسنگ کے بعد مشکوک موبائل فون نمبرز کی بنا پر چھاپہ مار کارروائی عمل میں لائی گئی اور اس حوالے سے زیر حراست افراد سے تفتیش کا عمل جاری ہے ۔
واضح رہے کہ اتوار کی شب کراچی انٹرنیشنل ایئر پورٹ سگنل کے قریب خودکش دھماکے میں 2 چینی شہریوں سمیت 3 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے تھے جبکہ متعدد گاڑیاں جل کر تباہ ہوگئیں تھیں۔
بلوچستان کی کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے دھماکے کو خودکش حملہ قرار دیتے ہوئے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے۔