بلوچستان
بلوچستان کے شہر ژوب کے علاقے سبک زئی میں دھماکا ، 1 سکیورٹی اہلکار شہید، 11 زخمی
کوئٹہ: قومی شاہراہ پر چیک پوسٹ پر حملے میں سکیورٹی اہل کار شہید اور 11 زخمی ہو گئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب میں قومی شاہراہ پر واقع سبکزئی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا،جس میں ایک سکیورٹی اہل کار شہید اور 11زخمی ہوگئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے قلعہ سیف اللہ کے علاقے تنگ گوال حیدرزئی میں ڈپٹی کمشنر شیرانی کے قافلے پر بھی فائرنگ کی گئی تھی، جس میں ڈپٹی کمشنر شیرانی ثنامہ جبین اور ان کی اسکواڈ کے اہل کار محفوظ رہے جب کہ جوابی کارروائی کے باعث حملہ آور فرار ہوگئے۔ فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر کی اسکواڈ کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔