لاہور: ڈپٹی چیئرمین نیب نے 3 کروڑ 68 لاکھ روپے کا چیک پنجاب حکومت کے حوالے کر دیا۔
ترجمان نیب لاہور کے مطابق یہ ریکوری سابق وزیرِ اعلی پرویز الہٰی و دیگر کے خلاف ٹھیکوں میں کِک بیکس کیس میں ہوئی۔
نیب لاہور کے مطابق 1 کروڑ 72 لاکھ روپے سابق چیف فنانشل آفیسر اکرام نوید سے پلی بارگین سے وصول کیے گئے ہیں۔
ڈپٹی چیئرمین نیب سہیل ناصر نے کہا ہے کہ قومی دولت کی برآمدگی نیب کی اولین ترجیح ہے، پارلیمانی نمائندگان و بزنس کمیونٹی کے لیے احتساب سہولت سیل قائم کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اے ایف سی کا دائرہ کار قومی اسمبلی، صوبائی پارلیمان کے بعد بیوروکریسی تک پھیلایا گیا ہے، نیب لاہور رواں سال اربوں روپے عوام اور قومی خزانہ کی نذر کرچکا ہے۔
ڈپٹی چیئرمین نیب نے کہا ہے کہ عوام دوست اقدامات میں نیب لاہور ماہانہ کھلی کچہری باقاعدگی سے منعقد کر رہا ہے، چیئرمین نیب کے حالیہ اقدامات سے عوام کا نیب پر اعتماد بڑھ رہا ہے۔