Featuredپنجاب

ڈی چوک میں احتجاج پر گرفتار تحریک انصاف کی خواتین کارکنان کی ضمانت منظور

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت سے ڈی چوک میں احتجاج پر گرفتار تحریک انصاف کی 18 خواتین کارکنان کی ضمانت منظور کرلی۔

خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے ضمانت درخواستوں پر سماعت کی ۔ پی ٹی آئی کی جن خواتین کی ضمانت منظور ہوئی ان میں فرح انجم، صبا وحید، صدیقہ ملک، طاہرہ حسین ،عابدہ ملک، شاہین ہاشمی، شمائلہ افتخار، صائمہ جمشید اور حمیدہ شامل ہیں ۔

خواتین کارکنان کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔ خواتین کی ضمانت 30،30 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور ہوئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close