انٹرٹینمنٹ

شوہر نے مجھے بطور اداکارہ پسند کیا لیکن شادی کے بعد کام نہیں کرنے دیا : سعدیہ امام

پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ سعدیہ امام نے اعتراف کیا شادی کے بعد شوہرنے کام کرنے سے روک دیا تھا

سعدیہ امام نے نجی چینل کے مارننگ شو میں یہ اعتراف کیا ہے کہ شوہرنے شادی کے بعد انا کی وجہ سے مجھےشوبزمیں کام سے روک دیا ، خواتین کے کام سے متعلق معاشرے کی مخصوص ذہنیت کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

سعدیہ امام نے 2012 میں پاکستانی نژاد جرمن صنعت کار عدنان حیدر سے شادی کی تھی،شادی کے بعد سعدیہ امام طویل عرصے تک شوبز سے دوررہیں، تاہم چند سال سے وہ ٹی وی پروگراموں اور شوبز تقریبات میں دکھائی دے رہی ہیں۔

معروف اداکارہ حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے خواتین کودرپیش شادی سے قبل اور بعد کے مسائل پر بات کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے ساتھ پیش آنے والی مشکلات کا بھی تذکرہ کیا۔
سعدیہ امام نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں مائیں اپنی بیٹیوں کی اچھی تربیت کرتی تھیں لیکن اب ایسا نہیں ہوتا،معروف اداکارہ ہونے کے باوجود میری والدہ اپنے تمام رشتہ داروں کی شادیوں اور دوسری تقریبات میں جانے کے لیے مجھ پر دبائو ڈالتی تھیں اور میں نہ چاہتے ہوئے بھی رشتہ داروں کی تقریبات میں شرکت کرتی تھی۔ سعدیہ امام نے کہا کہ والدین نے رشتے داروں کی تقریبات میں لازمی جانے کی عادت ڈالی جو آج بھی مجھ میں موجود ہے اور اب تک میں اپنے رشتہ داروں کی تقریبات میں شرکت کرتی ہوں،لیکن ایسی تربیت آج کل کی نسل میں نظر نہیں آتی، لڑکیوں کی تربیت شادی سے قبل ہی ہوجاتی تھی، تاہم اب ایسا نہیں ہوتا۔

شادی کے بعد کام یا ملازمت کرنے کی خواہش رکھنے والی خواتین کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سعدیہ امام نے کہا کہ ہمارے سماج میں ایک خاص ذہنیت ہے جسے بدلنے کی ضرورت ہے اور ایسی ذہنیت ٹی وی پروگراموں سمیت دوسرے ذرائع سے تبدیل ہوگی،جیسے ان کے شوہر نے انہیں بطور اداکارہ سعدیہ امام پسند کیا تھا لیکن شادی کے بعد انہوں نے انہیں کام کرنے سے روک دیا۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ مجھ میں ٹیلنٹ تھا اور میں شوبز میں کام کرنابھی چاہتی تھی لیکن شوہر نے کام جاری رکھنے سے روک دیا جس میں ان کے شوہر کی انا کا مسئلہ تھا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close