Featuredکھیل و ثقافت

سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کو انگلینڈ کے ہاتھوں بدترین شکست

ملتان ٹیسٹ : انگلینڈ نے پاکستان کو تین میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دی۔

ملتان ٹیسٹ کے آخری روز دوسری اننگزمیں پاکستان کی پوری ٹیم 220 رنزبناکرآوٹ ہوگئی

گزشتہ روز پاکستان نے دوسری اننگز میں انتہائی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور صرف 82 رنز پر 6 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے۔

ملتان ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان نے دوسری اننگز کا آغاز 6 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز کیا، آغا سلمان اور آل راؤنڈر عامر جمال کی مزاحمت جاری ہے، دونوں نے ساتویں وکٹ کی شراکت میں 109 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔
مڈل آرڈر بیٹر آغا سلمان 63 کے انفرادی اسکور پر وکٹ گنوابیٹھے، بعدازاں شاہین شاہ آفریدی 8 نسیم شاہ 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، عامر جمال 55 رنز بناکر نٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ منگل سے ملتان میں شروع ہوگا،  انگلینڈ کو پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close