Featuredتجارت

عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

عالمی مارکیٹ کے زیراثر ومقامی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ہوگیا۔

جیولرز کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت دوبارہ پونے 3لاکھ روپے سے تجاوز کرگئی۔ فی تولہ سونے کے قیمت1600 روپے بڑھ کر2 لاکھ75 ہزار 500روپے ہوگئی۔

جیولرز کے مطابق مارکیت میں 10 گرام سونےکے بھاؤ1372روپے بڑھ کر 2لاکھ 36ہزار 197روپے ہوگئے۔ قبل ازیں عالمی منڈی میں سونےکے دام 16ڈالر بڑھ کر 2656 ڈالر ریکارڈ کئے گئے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کے تجزیہ کاروں نے آئند برس سونےکی قیمت سے متعلق پیش گوئی کی ہے جس کے اثرات دنیا بھر پر پڑیں گے۔ عالمی میڈیا نے تجزیہ کاروں کے حوالے سے لکھا کہ سونےکی قیمتیں میں آئندہ مہینوں میں اضافہ دیکھنے میں آئے گا، رواں برس 2,700 ڈالر فی اونس اور اگلے سال کے شروع میں 3,000 ڈالر کی سطح کو عبور کر جائیں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close