انٹرٹینمنٹ

اداکارہ ملکا شیراوت نے کھولی بالی ووڈ کی پول، کہا: کامیابی چاہئے تو کرنا پڑتا ہے یہ کام

بالی ووڈ اداکارہ ملکا شیراوت نے دو سال بعد ‘وکی ودیا کا وہ والا ویڈیو’ سے بالی ووڈ میں واپسی کی ہے۔ تاہم اس میں ان کا ایک مختصر کردار ہے۔ حال ہی میں ملکا شیراوت نے بالی ووڈ انڈسٹری کی پول کھولی۔

بالی ووڈ اداکارہ ملکا شیراوت نے دو سال بعد ‘وکی ودیا کا وہ والا ویڈیو’ سے بالی ووڈ میں واپسی کی ہے۔ تاہم اس میں ان کا ایک مختصر کردار ہے۔ حال ہی میں ملکا شیراوت نے بالی ووڈ انڈسٹری کی پول کھولی۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر آپ چمچہ گیری کرنی نہیں جانتے تو آپ کامیاب نہیں ہو پائیں گے۔ چمچہ گیری انڈسٹری میں کامیابی کی کلید ہے۔ تاہم اداکارہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایسا کبھی نہیں کیا۔

دی رنویر شو پوڈ کاسٹ میں ملکا شیروات نے کہا کہ بالی ووڈ میں آپ کو بہت ڈپلومیٹک ہونا پڑتا ہے۔ لوگ بہت جلد ناراض ہو جاتے ہیں۔ اگر آپ ڈپلومیٹک نہیں ہیں تو پروجیکٹ آپ کے ہاتھ سے نکل جاتے ہیں اور لوگ آپ کو برا بھلا کہتے ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ یہاں چمچہ گیری ہی سب کچھ ہے۔ روایتی بالی ووڈ بہت فارمولک ہے۔ میں ہریانہ سے ہوں اور یہ سب میرے بس کی بات نہیں ہے۔ میں ان سب باتوں کے لئے تیار نہیں ہوں۔

اداکارہ ملکا شیراوت کئی بار اپنی بولڈ آن اسکرین امیج کی وجہ سے بالی ووڈ میں درپیش چیلنجز کے بارے میں بات کرچکی ہے۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا تھا کہ کئی بڑے اداکار یہ سمجھتے تھے کہ ان کی آن اسکرین بولڈنس کا مطلب ہے کہ وہ آف اسکرین بھی ان سے ملنے کیلئے تیار ہوں گی۔

اداکارہ کے مطابق وہ رات کو ملکا شیراوت کو فون کرتے تھے، یہ سوچ کر کہ اداکارہ حقیقی زندگی میں وہی ہے جو اسکرین پر نظر آتی ہے۔ تاہم ملکا نے واضح کیا کہ وہ کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گی۔

بتادیں کہ ملکا شیراوت آخری بار 2022 میں فلم RK/RK میں نظر آئی تھیں۔ اس سے پہلے انہوں نے پانچ سال کا بریک لیا تھا۔

ملکا شیراوت نے عمران ہاشمی کے ساتھ فلم ‘مرڈر’ سے مقبولیت حاصل کی تھی۔ یہ فلم باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ ملکا شیراوت نے ‘ہس’، ‘ٹائم رائڈرز’ اور ‘ڈرٹی پولیٹکس’ جیسی فلموں میں کام کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close