پنجاب

جو کام تحریک انصاف کرتی ہے وہ کام گورنر پنجاب نے شروع کر دیے ہیں : عظمیٰ بخاری

آپ گورنر ہاؤس میں انجوائے کریں حکومت کیسے چلانی ہے یہ مریم نواز اچھے سے جانتی ہیں

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ گورنر پنجاب نے تحریک انصاف والے کام شروع کر دیے ہیں

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جو کام تحریک انصاف کرتی ہے وہ گورنر پنجاب نے شروع کر دیے ہیں۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ گورنر صاحب بڑی تکلیف سے آپ کو یاد کرانا پڑتا کہ آپ گورنر ہیں، انتظامی معاملات سے آپ کا کوئی لینا دینا نہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ آپ گورنر ہاؤس میں چائے، کافی اور خشک میوہ جات انجوائے کریں۔ حکومت کیسے چلانی ہے اور صوبے کے انتظامی امور کیسے چلانے ہیں مریم نواز اچھے سے جانتی ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سندھ میں اسکولز سرے سے موجود ہی نہیں ہے، جو اسکولز ہیں ان میں جانور بندھے نظر آتے ہیں، امتحانات میں نقل اور پورے سینٹرز کا بکنا رواج ہے، جہاں آپ کی 16 سال سے حکومت ہے وہاں کا اسکول سسٹم آج بھی 19 ویں صدی کے طرز پر چل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے محکمہ تعلیم میں آئے روز میڈیا پر گھوسٹ ملازمین اور گھوسٹ طلبہ کی خبریں نشر ہوتی ہیں، پنجاب کے 7 اضلاع شرح خواندگی میں آج بھی ٹاب پر ہیں لیکن کراچی کے دو علاقے اور حیدرآباد کے علاوہ باقی سندھ میں شرح خواندگی صفر ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پنجاب میں تعلیم کا معیار بہتر ہونے کے باعث سرکاری اسکولوں کے طلبہ بورڈ میں نمایاں پوزیشن حاصل کر رہے ہیں۔ بچوں کو لیپ ٹاپ، وظائف اور اسکوٹیز مل رہے ہیں، کچھ دن پہلے سندھ میں ہونے والے ایم کیٹ کی کہانیاں پورے ملک نے دیکھی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close