Featuredاسلام آباد

ایس سی او اجلاس کی تیاری مکمل، اجلاس میں شرکت کرنے والے سربراہان حکومت کی تفصیل سامنے آگئی

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے لیے مختلف ممالک کے وفود کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، چین، بھارت، روس، ایران اور کرغزستان کے وفود پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کرنے والے سربراہان حکومت میں عوامی جمہوریہ چین کے وزیراعظم لی چیانگ بھی کانفرنس میں شریک ہوں گے، روس کے وزیراعظم میخائل مشوستن بھی کانفرنس کے لئے پاکستان پہنچیں گے۔ بیلاروس کے وزیراعظم رومان گولوف چینکو ایس سی او اجلاس میں شرکت کریں گے۔

بھارت کے وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر بھی اسلام آباد آئیں گے، ایران کے اول نائب صدر محمد رضا عارف کی بھی ایس سی او کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ قازقستان کے وزیراعظم اولژاس بیک تینوف بھی کانفرنس میں شریک ہوں گے۔

کرغزستان کے وزراء کی کابینہ کے چیئرمین زاپاروف اکیل بیک کی بھی آمد ہوگی، تاجکستان کے وزیراعظم کوہر رسول زادہ اور ازبکستان کے وزیراعظم عبداللہ اریپوف بھی شامل ہیں۔

ایس ایس او کے سیکرٹری جنرل جانگ منگ بھی کانفرنس کیلئے اسلام آباد آئیں گے، ایس سی او آر اے ٹی ایس ڈائریکٹر ایگزیکٹو کمیٹی رسلان مرزائیف بھی شامل ہیں۔ منگولیا کے وزیراعظم اویون اردین لویسنامسرای بھی اپنے وفد کی قیادت کریں گے۔

ترکمانستان کی کابینہ کے ڈپٹی چیئرمین راشد میریدوف بھی اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے، ایس سی او بزنس کونسل کے بورڈ چیئرمین عاطف اکرام شیخ بھی کانفرنس میں شریک ہوں گے، ایس سی او انٹربینک یونین کے چیئرمین کونسل مارات بیلی بائیف بھی کانفرنس میں ہوں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close