دنیا

اسرائیل کا اقوام متحدہ کی امن فورس کو لبنان چھوڑنے کا الٹی میٹم

اقوام متحدہ امن فورس حزب اللّٰہ کو انسانی ڈھال فراہم کر رہی ہے ، نیتن یاہو

تل ابيب: نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کے کہنے پر بھی امن فورس نے علاقہ نہیں چھوڑا ، یو این امن فورس لبنان سے فوری نکل جائیں

اسرائیلی فوج نے لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فورس پر حملے کردیے۔

بیروت سے خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے اقوم متحدہ کی امن فورس کو الٹی میٹم دیا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی امن فورس جنگ زدہ علاقوں سے فوری نکل جائیں۔

انکا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج کے بار بار کہنے پر بھی امن فورس نے علاقہ نہیں چھوڑا۔

نیتن یاہو نے الزام عائد کیا کہ اقوام متحدہ امن فورس حزب اللّٰہ کو انسانی ڈھال فراہم کر رہی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق جمعرات سے اب تک 3 اسرائیلی حملوں میں امن فورس کے 5 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close