Featuredکھیل و ثقافت

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ ، پاکستان کی شکست کے بعد بھارت بھی ورلڈ کپ سے باہر

اہم ترین میچ میں گرین شرٹس کی فتح سے بھارت کو ایونٹ میں آگے جانے کی امید تھی

 دبئی: ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا۔

اہم ترین میچ میں نیوزی لینڈ کی ویمنز ٹیم نے پاکستان کو 54 رنز سے شکست دی۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے 111 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان ویمن ٹیم 11.4 اوورز میں 56 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ فاظمہ ثنا 21 اور منیبہ علی 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں، انکے علاوہ کوئی پاکستانی بیٹر ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکی۔

نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنائے۔ سوزی بیٹس 28 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں۔

پاکستان کی طرف سے نشرح سندھو نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عمیمہ سہیل، ندا ڈار اور سعدیہ اقبال نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

گروپ اے کے اس میچ میں شکست کے بعد پاکستان اور بھارت کا میگا ایونٹ کا سفر اختتام کو پہنچ گیا ہےجبکہ ایشین چیمپئن سری لنکا پہلے ہی باہر ہوگئی تھی۔
اس اہم ترین میچ میں پاکستان کی فتح سے بھارت کو ایونٹ میں آگے جانے کی امید تھی، جسے گرین شرٹس کی خراب ترین پرفارمنس نے توڑ دیا۔
ایونٹ میں گروپ اے سے آسٹریلیا کے بعد نیوزی لینڈ نے بھی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے جبکہ گروپ بی سے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کا فیصلہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے میچ کے بعد ہوجائے گا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close