شہباز شریف سے بیلا روس کے وزیراعظم کی ملاقات ،زرعی مشینری کی تیاری کو فروغ دینے پر اتفاق
ایس سی او اجلاس کی سائیڈلائنز پربیلاروس کےوزیراعظم نے پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف سےملاقات کی جس دوران شہبازشریف نے ایس سی او اجلاس میں بیلاروس کی شرکت کا خیرمقدم کیا ۔
تفصیلات کے مطابق شہبازشریف نے نےبیلاروس کو ایس سی اوکامکمل رکن بننے پر مبارکباد پیش کی، "شنگھائی اسپرٹ”کوفروغ دینےمیں بیلاروس کےساتھ ملکرکام کرنےکےعزم کااعادہ کیا اور کہا کہ اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں نےدونوں ممالک کےدرمیان خوشگوارتعلقات کومثبت رفتار فراہم کی ہے جسے برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے دو طرفہ تعلقات خصوصاً تجارت، سرمایہ کاری، زرعی مشینری, مشترکہ طور پر ٹریکٹرز کی تیاری اور مواصلات کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ۔
جناب گولوو چینکو نے ایس سی او سربراہ اجلاس کے کامیاب انعقاد اور اس کے مثبت نتائج پر پاکستان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔ انہوں نے پاکستان میں شاندار میزبانی وزیراعظم شہباز کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ بیلاروس شنگھائی تعاون تنظیم کے مقاصد، اصولوں اور ترجیحات کو فروغ دینے کے لیے اور پاکستان کی شنگھائی تعاون تنظیم کی کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ کی چیئر کی حیثیت سے پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا۔
جناب گولووچینکو نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کیا اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے مفاد کے تمام شعبوں میں باہمی فائدہ مند تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔