سندھ

کچے کے ڈاکوؤں کی مبینہ خاتون سہولت کار گرفتار

ملزمہ شہریوں کو پھنسا کر ڈاکوؤں کے سپرد کر دیتی تھی ، اے وی سی سی حکام

کراچی : اینٹی وائلنٹ کرائم سیل ئے سادہ لوح شہریوں کو شادی کا جھانسہ دے کر ہنی ٹریپ کرنے والی ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔ 

اینٹی وائلنٹ کرائم سیل پولیس ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گرفتار ملزمہ تانیہ عرف حنا خان عرف حنا بلوچ کچے کے ڈاکوؤں کی سہولت کار ہے جو معصوم شہریوں کو موبائل فون پر رابطہ کر کے دوستی کے بہانے شادی کا جھانسہ دے کر ہنی ٹریپ کر کے انھیں کچے کے ڈاکوؤں کے سپرد کر دیتی تھی۔

پولیس نے گرفتار ملزمہ کے قبضے سے ایک موبائل فون سم بھی برآمد کی ہے جو ہنی ٹریپ میں استعمال کی جارہی تھی اور وہ سم ایک کوریئر کمپنی کے ذریعے ملزمہ کو کشمور سے کراچی بھیجی گئی تھی۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمہ نے دوران تفتیش خود کو کچے کے ڈاکوؤں کے سربراہ بڈیل خان شر کی بیوی بتایا ہے جبکہ مزید انکشاف کرتے ہوئے پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ کراچی و دیگر صوبوں کے شہریوں کو شادی کے جھانسے میں پھنسا کر اندرون سندھ کشمور ، کندھ کوٹ ، شکارپور اور گھوٹکی میں بلاتی ہے جہاں سے اغوا کار ان شہریوں کو اغوا کر کے کچے کے علاقہ میں لے کر چلے جاتے ہیں اور پھر ان مغویان پر تشدد کرتے ہوئے ان کی ویڈیوز بنا کراہلخانہ کو بھیج کر رہائی کے عوض بھاری تاوان کا مطالبہ کرتے ہیں۔

جبکہ ملزمہ نے محمود آباد کے رہائشی ایاز محمد کو کراچی سے شادی کا جھانسہ دیکر اندرون سندھ کشمور بلایا تھا جس کے اغوا کا مقدمہ اغوا برائے تاوان کی دفعہ 365 اے چونتیس کے تحت درج ہے جو اے وی سی سی میں زیر تفتیش ہے اور پولیس مغوی ایاز کی بازیابی کے لیے کوششیں کر رہی ہے جسے جلد بازیاب کرالیا جائے گا۔

ایس ایس ایس پی اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے مزید بتایا کہ پولیس کو تفتیش کے دوران اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے جس کی روشنی میں جلد دیگر اہم ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا ۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close