اسلام آباد
آئینی ترامیم کے حوالے سے مسودوں میں تجاویز پر مشاورت جلد مکمل ہوجائے گی : شیری رحمان
اسلام آباد: سیکیورٹی کے باعث راستوں کی بندش سے کئی ارکان اجلاس میں شریک نہیں ہو سکے تاہم مسودوں سے متعلق تجاویز پر مشاورت جلد مکمل ہو جائے گی۔
پی پی پی سینیٹر شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان آج کمیٹی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے اور ان کا مسودہ بھی نہیں آیا تاہم کل خصوصی کمیٹی کا اجلاس پھر ہو گا۔
سینیٹ میں مسلم لیگ(ن) کے پارلیمانی لیڈرعرفان صدیقی نے کہا کہ کل کے اجلاس میں مسودے کی حتمی تیاری پر کام شروع ہوگا، آج شام نواز شریف کے ساتھ بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہے۔
شیری رحمان نے کہا کہ سیکیورٹی کے باعث راستوں کی بندش سے کئی ارکان اجلاس میں شریک نہیں ہو سکے تاہم مسودوں سے متعلق تجاویز پر مشاورت جلد مکمل ہو جائے گی۔
آئینی ترامیم سے متعلق پارلیمان کی خصوصی کمیٹی نے مشاورت کے لیے کل پھر اجلاس طلب کرلیا جبکہ حکومت کی ایک اور اتحادی جماعت نے اپنا مسودہ پیش کردیا ہے۔