Featuredپنجاب

عدالتی اصلاحات پر جے یو آئی ، ن لیگ اور پی پی متفق

دیگر مجوزہ ترامیم سے متعلق آئندہ دنوں میں اتفاق ہوجائے گا

لاہور: عدالتی اصلاحات پر پیپلزپارٹی اور جمیعت علمائے اسلام ف کے بعد مسلم لیگ ن بھی متفق ہوگئی۔

26ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کے درمیان عدالتی اصلاحات کے معاملے پر اتفاق رائے ہوگیا ہے جبکہ باقی معاملات پر سیاسی جماعتوں نے بات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چھبیسویں آئینی ترمیم پر مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی ف کا اجلاس ہوا جس میں میاں نواز شریف، صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بھی شرکت کی۔

اجلاس کے بعد لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عدلیہ سے متعلق اصلاحات پر اتفاق رائے کرلیا ہے، دیگر مجوزہ ترامیم پر بھی مشاورت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پہنچ کر پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات کرونگا، پی ٹی آئی قیادت کی رائے آئینی ترمیم میں شامل کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عدالتی اصلاحات پر ہمارے مسودے پر اتفاق کر لیا تو بسم اللّٰہ، ورنہ حکومتی مسودہ پہلے بھی مسترد کر چکے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی پی اور جے یو آئی کے درمیان اتفاق ہوا تھا، آج تین جماعتوں نے اتفاق کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مناسب وقت پر مجوزہ ترمیم کو دونوں ایوانوں سے پاس کرائیں گے۔

اس موقع پر اسحٰق ڈار نے کہا کہ عدلیہ سے آئینی ترمیم پر تین پارٹیوں کا اتفاق رائے ہوچکا ہے، دیگر مجوزہ ترامیم سے متعلق آئندہ دنوں میں اتفاق ہوجائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close