Featuredبلوچستان

سرفراز بگٹی اور جمال رئیسانی کی ملاقات، نوجوانوں سے متعلق تمام منصوبے تیز کرنے پر اتفاق

بلوچستان حکومت نے صوبے کےنوجوانوں کومایوسی کےدلدل سےنکال کر معاشی اور سماجی طور پر مستحکم کرنے کےعزم کااعادہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق یوتھ پالیسی پرعملدرآمد کے حوالے سے وزاعلیٰ سرفرازبگٹی اور ایم این اے جمال رئیسانی کی اہم ملاقات ہوئی،اس موقع پرمشیرکھیل مینا مجید بلوچ اوردیگربھی موجود تھے، اجلاس میں یوتھ پالیسی، سرسبز بلوچستان،کوئٹہ کے ترقیاتی منصوبوں ،تعلیم،صحت اوردیگرامورپربھی تبادلہ خیال کیاگیا ۔ اجلاس میں نوجوانوں سےمتعلق تمام منصوبےتیز کرنے پر بھی اتفاق کیاگیا۔

اجلاس میں افسران نے یوتھ پالیسی عملدرآمد متعلق بریفنگ بھی دی، اجلاس کےشرکانے مختلف تجاویزپربھی غورکیا۔ اس موقع پروزیراعلیٰ سرفرازبگٹی نے کہاکہ نوجونوان بلوچستان کامستقبل ہیں،ان کی ترقی اولین ترجیح ہے،جمال خان رئیسانی نے کہاکہ یوتھ پالیسی نوجوانوں کےلیےمشعل راہ ثابت ہوگی۔

علاوہ ازیں پیپلزپارٹی ایم این اےنوابزادہ جمال رئیسانی نے وزیراعلیٰ سےون آن ون ملاقات کی،جس میں دونوں رہنماؤں نے بلوچستان کے نوجوانوں تعلیم،کھیل اورتفریح فراہم کرنے کاعزم کااظہارکیا،ملاقات میں دونوں رہنماؤں میں یوتھ انیشیوٹو کے متعلق تبادلہ خیال کیا اس موقع پرجمال خان رئیسانی نےیوتھ امپاورمنٹ کےحوالے سے مختلف تجاویزدیں،جمال خان رئیسانی نے کوئٹہ کو سرسبزوشاداب بنانےکےحوالےسےبھی تجاویزدیں اور شہداکی فیملیز کے مسائل کےحوالے سےآگاہ کیا۔

ملاقات میں سریاب میں پارک کی تعمیر اور کھیل کی سہولیات کےحوالے سےبھی تبادلہ خیال کیاگیا،جس پردونوں رہنماؤں کوئٹہ کی بہتری کے لیےوفاق سےبھی بات کرنے پر اتفاق کیا اوروزیراعلیٰ میرسرفرازبگٹی نےنوابزادہ جمال خان رئیسانی کی تجاویزکوسراہا اورجمال خان رئیسانی کی تجاویز پرعملدرآمد کےلیے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ میرسرفرازبگٹی نے کہاکہ پیپلزپارٹی بلوچستان کی ترقی کے لیےہرممکن اقدامات اٹھائے گی، جمال خان رئیسانی نے کہاکہ یوتھ پالیسی سے بلوچستان کےنوجوانوں میں مایوسی کےبادل چھٹ جائیں گے،نوجوان ہماراقیمتی اثاثہ ہیں،تعلیم،صحت اورکھیل کی سہولیات فراہم کرنااولین ترجیح ہے۔

اسے سے قبل وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے عالمی باکسر محمد وسیم کی ملاقات کی ، ملاقات کے موقع پرنوابزادہ میر جمال خان رئیسانی، مشیر برائے کھیل مینا مجید بلوچ، سیکرٹری و ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس و دیگر حکام بھی موجود تھے۔ وزیر اعلٰی بلوچستان اور نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے محمد وسیم کو پیشہ وارانہ سفر میں 13 مقابلے جیتنے پر مبارکباد دی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close