سندھ

سانحہ لیاقت باغ کی طرح سانحہ کارساز کے شواہد بھی مٹا دیے گئے

کراچی: 18 اکتوبر سانحہ کارساز دنیا میں کسی بھی سیاسی جماعت پر سب سے بڑا حملہ تھا۔

سانحہ کارساز کے شہداء کی یادگار پر فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی نے کہا ہے کہ  سانحہ کارساز کو آج 17 برس بیت گئے ہیں جس میں ہمارے 170 کارکنان جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہوئے۔

سعید غنی نے کہا کہ یہ دنیا میں کسی بھی سیاسی جماعت پر ہونے والے حملے میں سب سے بڑا حملہ تھا۔ اس دن لوگ دہشت گردی کے لئے نہیں آئے تھے بلکہ اپنی شہید رانی کو ویلکم کرنے آئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہر سال ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے اس یادگار پر بھی آتے ہیں اور اس روز ایک عظیم الشان جلسہ کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے اور یہ کسی بھی شہر میں ہوتا ہے اور اس برس ہم نے 18 اکتوبر کا جلسہ حیدرآباد میں رکھا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں سعید غنی نے کہا کہ سانحہ لیاقت باغ کی طرح سانحہ 18 اکتوبر کے شواہد بھی مٹا دیے گئے تھے، 27 دسمبر کے سانحہ میں کچھ گرفتاریاں بھی ہوئیں لیکن عدالت نے رہا کردیا، پیپلزپارٹی اس پر عدالت میں موجود ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close