Featuredدنیا

حماس اور حزب اللہ کے ساتھ جنگ جاری رہی تو اسرائیل ایک سال میں تباہ ہو سکتا ہے : اسرائیلی اخبار

اسرائیلی وزیردفاع نے غزہ جنگ کے دوران جتنے دعوے کئے تمام بے بنیاد تھے ، یتزک برک

یروشلم: ریٹائرڈ میجر جنرل یتزک برک نے خبردار کیا کہ اسرائیل پہلے ہی ایک خطرناک دوراہے پر کھڑا ہے

اسرائیل کے ایک اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر حماس اور حزب اللہ کے ساتھ جنگ جاری رہی تو اسرائیل ایک سال میں تباہ ہو سکتا ہے۔

اس سے قبل ریٹائرڈ میجر جنرل یتزک برک نے خبردار کیا کہ اسرائیل پہلے ہی ایک خطرناک دوراہے پر کھڑا ہے، وزیردفاع نے غزہ جنگ کے دوران جتنے دعوے کئے تمام بے بنیاد تھے۔

دوسری جانب حزب اللہ نے اسرائیل کے خلاف جنگ کے نئے اور تیز مرحلے کا اعلان کر دیا ہے۔

لبنانی تنظیم کے مطابق زمینی حملہ شروع ہونے کے بعد اب تک 55 اسرائیلی فوجی ہلاک اور پانچ سو زخمی کر دیئے ہیں، اسرائیل نے جنوبی لبنان میں جمعرات کو اپنے پانچ فوجیوں کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے کا اعتراف کر لیا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close