Featuredپنجاب

فیصل آباد؛ احتجاج میں توڑ پھوڑ پر پی ٹی آئی کے سو سے زائد کارکنوں کے خلاف مقدمات درج

فیصل آباد میں گذشتہ روز سلیمی چوک اور سمندری روڈ احتجاج میں توڑ پھوڑ پر پی ٹی آئی کے سو سے زائد کارکنوں کے خلاف دو مقدمات درج کر لئے گئے

سلیمی چوک میں احتجاج کرنےپرپانچ نامزد اور 70نامعلوم کارکنوں کےخلاف تھانہ سول لائین میں مقدمہ درج کیا گیا،جبکہ سمندری روڈ پراحتجاج پر 30 ملزمان کے خلاف تھانہ بٹالہ کالونی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔

مقدمات میں توڑ پھوڑ،پولیس پر پتھراؤ ،حکومت کے خلاف اشتعال انگیزی کی دفعات شامل ہیں،پولیس نے پانچ ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close