Featuredپنجاب

جی ایچ کیو حملہ کیس: علی امین گنڈا پور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں شیخ رشید کو مقدمے کی نقول تقسیم کردی گئیں۔ علی امین گنڈا پور اور شہریار آفریدی کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی گئی۔

دوران سماعت شیخ رشید، راجہ بشارت، صداقت عباسی، عثمان ڈار اور امجد نیازی عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ شیخ رشید کو مقدمے کی نقول تقسیم کردی گئیں۔

علی امین گنڈا پور اور شہریارآفریدی کی حاضری سے معافی کی درخواست منظور کرلی گئی۔ علی امین گنڈا پور کی درخواست میں مصروفیات کو جواز بنایا گیا جبکہ شہریار آفریدی بیرون ملک ہونے کے باعث پیش نہ ہوسکے۔

عدالت نے کیس کی سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close