پنجاب

حکومت آئینی ترمیم کے ذریعے اپنی مرضی کی عدلیہ چاہتی ہے

حکومت مرضی کے فیصلے لینے کے لیے آئین سے چھیڑ چھاڑ کر رہی ہے ، حافظ نعیم

لاہور : یہ حکومت جھوٹ کی بنیاد پر قائم ہوئی ہے، عوام کا قومی اداروں پر اعتماد ختم ہو چکا ہے۔

امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت مرضی کے فیصلے لینے کے لیے آئین سے چھیڑ چھاڑ کر رہی ہے۔حکومت آئینی ترمیم کے ذریعے اپنی مرضی کی عدلیہ چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت آئینی ترمیم سے مرضی کا چیف جسٹس چاہتی ہے، اب تک نئے چیف جسٹس کا نوٹیفکیشن جاری ہو جانا چاہیے تھا۔
حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ہونا تو یہ چاہیے کہ نئے چیف جسٹس آ جاتے، پھر ترمیم کا معاملہ کیا جاتا۔

امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا کہ حکومتی دباؤ اور ارکان کی خرید و فروخت کا عمل ایک رواج بن چکا ہے، یہ حکومت جھوٹ کی بنیاد پر قائم ہوئی ہے، عوام کا قومی اداروں پر اعتماد ختم ہو چکا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کا سلسلہ جاری ہے، نوجوان نسل نشے کی عادی بن رہی ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں، حکومت اور قومی اداروں کو تعلیمی اداروں کے مسائل حل کرنا ہوں گے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close