Featuredاسلام آباد

تحریک انصاف کے 5 رہنماؤں کو بانی چیئرمین سے ملاقات کی اجازت مل گئی

تحریک انصاف کے5رہنماؤں کوبانی چیئرمین سےملاقات کی اجازت مل گئی۔

ذرائع کےمطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان سےبیرسٹر گوہر،علی ظفر،اسد قیصر،سلمان اکرم راجہ ،صاحبزادہ حامد رضا ملاقات کریں گے،جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے وقت کا فیصلہ تحریک انصاف نےکرنا ہے،ذرائع کےمطابق بانی پی ٹی آئی سےملاقات میں پانچ رکنی وفد آئینی ترمیم پر منظوری لے گا۔

دوسری جانب آئینی ترمیم پرمشاورت کیلئےتحریک انصاف کے رہنماؤں کی بانی پی ٹی آئی سےملاقات تاحال نہ ہوسکی۔تحریک انصاف کےرہنمامولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پہنچ گئے،بی این پی مینگل کےسربراہ اختر مینگل بھی مولانا کی رہائش گاہ پر موجود ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close