Featuredکھیل و ثقافت
بنگلورو ٹیسٹ: نیوزی لینڈ ، بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دینے میں کامیاب
بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر نیوزی لینڈ سے 1988 کے بعد ٹیسٹ میں شکست ہوئی
بنگلورو: کیویز نے بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر 8 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔
بنگلورو کے ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں کیویز نے بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر 8 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔
نیوزی لینڈ نے 1988 کے بعد پہلی بار بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دینے میں کامیاب ہوا۔
قبل ازیں پہلی اننگز میں بھارتی ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر 46 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی جو انکا ٹیسٹ کرکٹ کا چوتھا کم ترین اسکور تھا، دوسری اننگز میں ہندوستان نے واپسی کی تاہم جب تک بہت دیر ہوچکی تھی۔
پہلی اننگز میں نیوزی لیںڈ نے 402 رنز بنائے تھے جبکہ دوسری اننگز میں انہیں جیت کیلئے محض 107 رنز کا ہدف ملا تھا جسے کیویز نے 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے تاریخی فتح سمیٹی۔
اس میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے راچن رویندرا نے 173 جبکہ میٹ ہنری نے 8 وکٹیں حاصل کرکے نمایاں رہے۔