دنیا

امریکی وزیرِ خارجہ 1 سال میں 11 ویں بار اسرائیل پہنچ گئے

تل ابیب: امریکی وزیرِ خارجہ یحیٰ سنوار کی شہادت کے بعد غزہ جنگ بندی مذاکرات بحال کرنے کے لیے اسرائیل پہنچ گئے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق غزہ جنگ بندی مذاکرات کی بحالی کے لیے امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن 7 اکتوبر 2023ء سے جاری غزہ اسرائیل جنگ کے بعد سے مشرقِ وسطیٰ کے 11 ویں دورے پر آج اسرائیل پہنچے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن اسرائیل، اردن اور دوحہ کا دورہ کریں گے۔

وہ غزہ جنگ کے خاتمے، جنگ کے بعد کی منصوبہ بندی اور امداد کی فراہمی پر بات چیت کریں گے۔

ادھر اسرائیلی افواج کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے، حال ہی میں متعدد پناہ گاہوں پر ہونے والی بم باری کے نتیجے میں مجموعی طور پر 13 فلسطینی شہید اور30 سے زائد زخمی ہو گئے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close