پنجاب
عالمی رینکنگ میں پاکستانی عدلیہ کو اور نیچے دھکیل دیا گیا : لیاقت بلوچ
26 ویں آئینی ترمیم کا پہلا نتیجہ مرضی کا چیف جسٹس ہے
لاہور: آئینی ترامیم منظور ہوگئی ، انتخابات میں دھاندلی کی پیداوار پارلیمنٹ ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔
اپنے ایک بیان میں نائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ عالمی رینکنگ میں پاکستانی عدلیہ کو اور نیچے دھکیل دیا گیا ہے۔
یاقت بلوچ نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کا پہلا نتیجہ مرضی کا چیف جسٹس ہے۔
جماعتِ اسلامی کے نائب امیر نے کہا کہ آئینی ترامیم منظور ہوگئیں، پارلیمنٹ مفلوج ربڑ اسٹیمپ ثابت ہوئی۔
لیاقت بلوچ نے یہ بھی کہا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی کی پیداوار پارلیمنٹ ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔