Featuredاسلام آباد

امریکا کے 62 ارکان کانگریس کا جوبائیڈن کو خط، عمران خان کی رہائی کا مطالبہ

امریکا کے 60 سے زائد امریکی ایوان نمائندگان نے صدر جو بائیڈن کو خط لکھ کر بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ایوان نمائندگان نے خط میں لکھا کہ سابق وزیراعظم سمیت پاکستانی جیلوں سے سیاسی قیدیوں کی رہائی کی کوشش کی جائے، پی ٹی آئی کے کارکنان کی حراست ختم کی جائے۔ خط میں بانی پی ٹی آئی کی حفاظت کیلئے پاکستان سے ضمانت کا مطالبہ کردیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سے متعلق امریکی پالیسی میں انسانی حقوق کو مرکز بنایا جائے، پاکستانی حکومت سے بانی پی ٹی آئی کی حفاظت اور خیریت کی ضمانت لی جائے۔ خط میں امریکی سفارتخانے کے اہلکاروں سے جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں سیاسی سرگرمیاں دبانے کیلئے سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ پرکریک ڈاؤن تیز کردیاگیا ہے۔ ارکان کانگریس کے خط میں کہاگیا کہ عام انتخابات میں دھاندلی اورتاریخی بےضابطگیاں دیکھنے میں آئیں۔ ووٹرز کو حق رائے دہی سے محروم کرنے کی کوشش کی گئی۔ پاکستان میں جمہوریت اور انسانی حقوق کوسپورٹ کیا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close