تجارت

موسم سرما سے قبل ہی گیس صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری

موسم سرما کی آمد آمد ہے اور گیس صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری بھی شروع کر دی گئی ہے ، اس ضمن میں گیس کمپنیوں نے قیمتوں میں اضافے کیلئے اوگرار سے رجوع کر لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق درخواستوں میں سوئی نادرن کی اوسط قیمت میں64.16روپےفی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کرتے ہوئے اوسط قیمت1810.38روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔

سوئی سدرن کی جانب سے669.07روپےفی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کرتے ہوئے اوسط قیمت 1920.39روپےفی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔

اوگرا نےگیس کمپنیوں کی درخواستوں پر صارفین سے تجاویز مانگ لیں ہیں ۔اتھارٹی،گیس کمپنیوں کی درخواستوں پرسماعت کی تاریخ بعد میں مقرر کرے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close