تل ابیب: اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ اور غزہ میں حماس کے ساتھ جھڑپوں میں اپنے 5 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔
غیر ملکی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق غزہ میں فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے ساتھ جھڑپ کے دوران 4 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے جب کہ لبنان میں ایران کی حمایت یافتہ تنظیم حزب اللہ کے ساتھ جھڑپ کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک ہوا۔
صہیونی فوج نے اپنے 5 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق سے متعلق بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں ایک اسرائیلی فوجی زخمی بھی ہوا جب کہ لبنان میں ہلاک ہونے والا فوجی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوا۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اکتوبر 2023 میں حماس کے خلاف جنگ سے لے کر اب تک ہلاک ہونے والے صہیونی فوجیوں کی تعداد 777 ہوگئی ہے۔