Featuredپنجاب

پنجاب میں رواں سال ابتک 4 ہزار سے زائد خواتین کا ریپ کیا گیا

پنجاب پولیس کے خواتین کو تحفظ دینے کے دعوے بس دعوے ہی نکلے۔

پنجاب میں رواں سال تین ہزار 622 خواتین کو زیادتی اور 620 خواتین کو گینگ ریپ کا نشانہ بنایا گیا۔ دس ماہ میں خواتین سے زیادتی کے 3622 مقدمات درج کیے گئے۔ 2226 کا چالان جمع ہوا۔

زیرجائزہ عرصے کے دوران صوبے میں 620 خواتین کو گینگ ریپ کا نشانہ بنایا گیا، گینگ ریپ کے 620 مقدمات میں سے 395 کا چالان ہوا۔ زیادتی کےالزام میں 3865 ملزم گرفتار ہوئے مگر پولیس صرف ایک ملزم کو سزا دلواسکی۔

زیادتی کےبڑھتے واقعات نے خواتین میں خوف طاری کردیا۔ پولیس حکام دعویٰ تو خواتین کے تحفظ کا کرتے ہیں مگر حقائق اس کے بالکل برعکس ہیں۔

صنف نازک کے تحفظ کے حکومتی دعوؤں کے برعکس خواتین کے ساتھ ہونے والے جرائم واضع کرتے ہیں کہ پنجاب میں عورت دن بدن غیر محفوظ ہوتی جارہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close