سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کی تردید کردی۔
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اسد عمر کا کہنا تھا میرے متعلق خبریں چلی کہ آصف زرداری سے ملاقات ہوئی ہے، میری آصف زرداری سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ کسی سیاسی جماعت کو جوائن نہیں کرنے جارہا۔
اسدعمر کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری بہت گولہ باری کر رہے ہیں، انہیں یہی کہوں گا کہ وہ ہاتھ ہلکا رکھیں۔ فواد چوہدری کو مشورہ دیا ہے کہ تھوڑا کول رہیں۔
اس سے قبل لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں 9 مئی کے واقعات میں اسدعمر کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔
اسدعمر کے وکیل نے جواب دیا کہ جی اسد عمر شامل تفتیشی ہوئے ہیں۔ پولیس افسر نے کہا کہ تینوں مقدمات میں تفتیشی افسر عدالت میں موجود نہیں ہیں۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈی ایس پی لیگل کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔