Featuredاسلام آبادتجارت

پیٹرول فی لیٹر ایک روپے 35 پیسے مہنگا

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا ، پیٹرول 1.35روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل آئل 3.85روپے فی لیٹر مہنگا ہوگیا ہے۔

وزارت خزانہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق پیٹرول 1.35روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل آئل 3.85روپے فی لیٹر مہنگا ہوگیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کا تیل 1.48روپے اور لائٹ ڈیزل آئل2.61 روپے فی لیٹر سستا کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ہونے والی کمی بیشی کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

قیمتوں کے اضافے کے بعد پٹرول کی قیمت 247.03 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر248.38 روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت251.29 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر255.14 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت163.02 روپے فی لیٹر سے کم ہوکر 161.54روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت150.12 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر147.51 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close