Featuredاسلام آباد

سابق چیف جسٹس کے واپس بھیجے گئے ریسرچرز دوبارہ سپریم کورٹ میں تعینات

سابق چیف جسٹس کے واپس بھیجے گئے ریسرچرز دوبارہ سپریم کورٹ میں تعینات کردیا گیا۔

سابق چیف جسٹس کے واپس بھیجے گئے ریسرچرز کو ڈیپوٹیشن پرواپس سپریم کورٹ بُلالیا گیا، ریسرچرزمیں سینئرسول جج ظفراقبال، سول جج حسن ریاض اورسول جج وقاص علی مظہر شامل ہیں۔

یاد رہے کہ سابق چیف جسٹس قاضی فائزعیسٰی نے ڈیپوٹیشن پر آئے ریسرچرز سینئرسول جج ظفراقبال، سول جج حسن ریاض اورسول جج وقاص علی مظہر کو واپس لاہورہائی کورٹ بھیج دیا تھا۔

اس سے قبل نئے چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی نے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی تشکیل کردہ تنازعات کے حل کی متبادل کمیٹی تبدیل کردی ہے۔

سابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے اگست 2024 میں تنازعات کے متبادل حل کیلئے ٹاسک فورس کی از سر نو تشکیل کی تھی۔ جسٹس منصور علی شاہ کی ٹاسک فورس کی رکنیت ختم کردی گئی تھی اور جسٹس یحییٰ خان آفریدی کو کمیٹی کا سربراہ بنایا گیا تھا۔

اب،چیف جسٹس یحیٰی آفریدی نے اس کمیٹی کی تشکیل نو کی ہے، جس کے مطابق سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ کو اے ڈی آر کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی تشکیل نو کر دی گئی۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس میں تین جج صاحبان شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چیف،جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی ججز کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جب کہ کمیٹی میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close