Featuredپنجاب

مراد سعید اور حماد اظہر سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی جلاؤگھیراؤ کے مقدمات میں نامزد ملزمان مراد سعید، اسلم اقبال، حماد اظہر اور فرحت عباس سمیت دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

وارنٹ گرفتاری انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج ارشد جاوید نے جاری کیے۔ پولیس کی جانب سے عدالت کے روبرو درخواست کی گئی تھی کہ ملزمان مراد سعید، اسلم اقبال، حماد اظہر، فرحت عباس، واثق قیوم، زبیرنیازی، حامد رضا گیلانی کی گرفتاری کیلئے کوششیں کی ہیں لیکن ملزمان مسلسل روپوش ہیں لہذا عدالت ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرے ۔

عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے 8 ملزمان کےوارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں 7 نومبرتک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close