Featuredخیبر پختونخواہ
پاکستان اور جرمنی کا بلین ٹری منصوبے کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے پر اتفاق
پاکستان اور جرمنی نے بلین ٹری منصوبے کے دوسرے مرحلے کے آغاز پر اتفاق کرلیا۔
جرمنی اس مقصد کے لیے پاکستان کو دو کروڑ یورو فراہم کرے گا۔ بلین ٹری منصوبے کے پہلے مرحلے کے لیے جرمنی پاکستان کو ایک کروڑ 35 لاکھ یورو پہلے ہی فراہم کر چکا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے پر تیزی سے کام جاری ہے اور اس کے تحت خیبرپختونخوا میں 10 ہزار ایکڑ زمین پر درخت لگائے جا رہے ہی ۔ ماحولیاتی نظام کی بہتری کے لیے ایک انفارمیشن مینیجمنٹ سسٹم بھی بنایا جائے گا تاکہ منصوبے کے اثرات کی موثر انداز میں نگرانی کی جاسکے۔