مفتی قوی تمام اداکاراؤں کی خفیہ انداز میں نگرانی کرتے ہیں
وینا ملک نے حالیہ انٹرویو میں مفتی قوی کے ساتھ ماضی میں ہونے والے تنازع پر کھل کر گفتگو کی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ مفتی قوی تمام اداکاراؤں کی خفیہ انداز میں نگرانی کرتے ہیں، انہیں سب کے بارے میں سب پتہ ہوتا ہے، ایک مرتبہ مجھے بھی کہا کہ آپ کا حسن و جمال ہے۔
حال ہی میں اداکارہ و میزبان نے حافظ احمد کی پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے بگ باس میں شرکت، ناکام شادی سمیت مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
وینا ملک نے بتایا کہ ماضی میں بھارتی ریلیٹی شو ’بگ باس‘ میں کام کر کے بہت مزہ آیا لیکن کبھی یہ سمجھ نہیں آئی کہ اس میں ایسا کیا تھا کہ لوگ آج بھی مجھے تنقید کا نشانہ بناتے ہیں، مذکوہ شو کے بعد کافی دھمکیاں بھی موصول ہوئیں۔
انہوں نے بگ باس میں کام کرنے کے تجربے کے حوالے سے بتایا کہ شو کا حصہ بننے سے قبل ایک تحریری معاہدہ ہوتا ہے، جس میں ہر چیز واضح طور پر بیان ہوتی ہے کہ 56 کیمرے اندر اور 56 کیمرے گھر کے باہر ہر وقت سب کچھ ریکارڈ کر رہے ہوتے ہیں، پھر یہ ان کی مرضی ہے کہ وہ کیا دکھائیں اور کیا نہیں۔
@hafizahmedpk When will Veena Malik Marry Again? #hafizahmedpodcast #veenamalik #pakistaniactress #tvhost #model #actress #tvshow #showbizindustry #marriage #viralvideos
پوڈ کاسٹ کے میزبان کے مفتی قوی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مفتی قوی تمام اداکاراؤں کو خفیہ طور پر دیکھتے ہیں، ان کے سب ڈرامے دیکھتے ہیں، وہ مجھے کہتے ہیں کہ آپ کا حسن و جمال بھی ہے، جس پر میں نے ان سے سوال کیا کہ آپ کو کیسے پتا چلا کہ میرا حسن و جمال بھی ہے؟
وینا ملک کے مطابق بگ باس میں جس طرح مجھے دکھایا گیا، وہ سب مفتی قوی کو کیسے پتہ چلا تھا؟ اس وقت یہی سوال میں نے ان سے کیا تھا، جس پر وہ بھڑک گئے تھے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر عزت و ذلت دینا کسی انسان کے ہاتھ میں ہو تو وہ آپ کی زندگی برباد کرنے میں ایک منٹ نہیں لگائیں گے، مجھے سمجھ نہیں آتا کہ لوگ اتنے سنگ دل کیسے ہو جاتے ہیں۔
یاد رہے کہ مفتی قوی نے ماضی میں ایک مرتبہ اداکارہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وینا ملک اپنے بچوں کے ساتھ بگ باس دیکھ سکتی ہیں؟ جس پر وینا نے جواب دیا تھا کہ میرے بچے میرے کام سے باخوبی واقف ہیں اور وہ میرے ساتھ سب کچھ دیکھ سکتے ہیں۔