Featuredدنیاپاکستان

پنجاب حکومت کا پی آئی اے کی خریداری کا عندیہ

پنجاب حکومت پی آئی اے خریدنے پر غوروخوض کررہی ہے ، نوازشریف

لندن: نواز شریف نے پنجاب حکومت کی جانب سے پی آئی اے کی خریداری کا عندیہ دیدیا

نواز شریف نے کہا کہ ان کی بیٹی وزیراعلی پنجاب مریم نواز پنجاب میں اچھا کام کر رہی ہیں، ان سے پی آئی اے کی بات کی تھی، اس حوالے سے مزید کام کرنے کا ارادہ ہے، اس منصوبے پر عمل ہوجائے تو ملک کو ایک اچھی ائیر لائن میسر آئے گی۔

نواز شریف نے کہا کہ مریم کو دن رات ایک فکر ہے کہ غریب آسانی سے زندگی گزار سکیں، مرکز اور پنجاب دونوں جگہ ن لیگ اچھا کام کر رہی ہے، معاشی اشاریے بہتر ہو رہے ہیں اور ملک پٹری ٹریک پر واپس آرہا ہے۔

واضح رہے کہ نواز شریف نے پنجاب حکومت کو پی آئی اے کی خریداری کی تجویز دی ہے۔

اس سے قبل خیبر پختونخوا حکومت بھی پی آئی اے خریدنے کی پیش کش کر چکی ہے۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے لیے واحد بولی صرف 10 ارب کی موصول ہوئی ہے۔ واحد بولی دہندہ کی پیش کش پر انتظامیہ سرپکڑ کر رہ گئی۔

اسلام آباد میں پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بلیو ورلڈ سٹی کنسورشیم کی بولی کھولنے کے لیے تقریب منعقد ہوئی۔ بلیو ورلڈ سٹی کنسورشیم نے ائیر لائن کی خریداری کے لیے 60 فیصد شیئرز کی صرف 10ارب کی بولی لگائی۔

حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کے لیے کم از کم قیمت 85ارب 3 کروڑ روپے مقرر کردی تھی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close