Featuredدنیا

ٹرمپ کی ریلی میں فلسطین کی آزادی کیلیے نعرے لگ گئے

وقت آگیا ہے کہ اسرائیل اور لبنان کے تنازعے کو ختم کیا جائے

امریکا میں انتخابی مہم کی گہما گہمی بھی عروج کو پہنچی ہوئی ہے

امریکی انتخابات میں چند روز باقی رہ گئے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس دونوں ہی امیدوار فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کیلیے زیادہ سے زیادہ ووٹرز کو اپنی جانب مائل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں
امریکی ریپبلکن صدارتی امیدوارڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ اسرائیل اور لبنان کے تنازعے کو ختم کیا جائے جبکہ ریاست مشی گن کے عرب اکثریتی آبادی والے شہر ڈیربورن میں ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی ریلی کے دوران فلسطین کی آزادی کے لیے نعرے بلند ہو گئے.

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مشی گن کے عرب اکثریتی شہر ڈیربورن میں ڈیموکریٹس کی مشرق وسطی پالیسی پر ناراضگی کے باعث ووٹرز کی رائے منقسم ہے، اس لیے ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی کے دوران بھی سڑکوں پر جمع ہجوم میں یو ایس اے اور فلسطین کی آزادی کے نعرے سنائی دیتے رہے، امریکی میڈیا کے مطابق مقامی ووٹر کا کہنا ہے کہ مشی گن کے میدان میں مسلمان ووٹرز ہار اور جیت کا فرق پیدا کرسکتے ہیں،

رپورٹس کے مطابق غزہ جنگ پر بائیڈن انتظامیہ کے موقف سے ناراض عرب ووٹرز کے علاقوں میں کملا ہیرس کو روایتی ڈیموکریٹ ووٹرز کی حمایت حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ عرب نژاد امریکیوں کو اپنی جانب راغب کرنے کیلیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close