سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد بڑھانے سمیت اہم قانون سازی پارلیمان میں آج متوقع
سپریم کورٹ میں ججوں کی تعدادبڑھانے سمیت اہم قانون سازی پارلیمان میں آج متوقع ہے،قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام چار اور سینیٹ کا چھ بجے ہوگا۔
قومی اسمبلی کےشام چاربجےطلب کیےگئےاجلاس کےایجنڈے کےمطابق سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس اسمبلی میں پیش ہوگا،رول آف لا انڈیکس میں پاکستان کا ایک سو انتیسواں نمبر آنےکا توجہ دلاؤ نوٹس اور صدرمملکت کے پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس سے خطاب پر اظہار تشکر کی تحریک ایجنڈے کا حصہ ہے۔۔
عالیہ کامران کا پی آئی اےکےطیاروں کوگراؤنڈ کئےجانے پر توجہ دلاؤنوٹس کے علاوہ وقفہ سوالات اورنکتہ اعتراض بھی قومی اسمبلی کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہیں،سینیٹ کا اجلاس شام چھ بجے طلب کیا گیا ہے۔چونتیس نکاتی ایجنڈے کے مطابق پیر کو پرائیویٹ ممبر ڈے ہوگا،مختلف بلز سے متعلق سات تحاریک بھی پیش ہوں گی ۔
دوسری جانب آج ایوان بالا کے اجلاس کیلئے 39 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے،جس کے مطابق آج کے اجلاس میں 3 نئے بل ایوان میں پیش کئے جائیں گے جبکہ 11 بلوں کی قائمہ کمیٹی کی رپورٹس اور منظوری بھی 39 نکاتی ایجنڈے میں شامل ہے۔حکومت کی جانب سے تمام اراکین پارلیمنٹ کو ایوانوں میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس آج ہوں گے جس میں اہم قانون سازی متوقع ہے۔