Featuredپنجاب

طبی معالجین نے مریم نواز کو آرام کا مشورہ دیدیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طبیعت ناساز ہوگئی، طبی معالجین نے مریم نواز کو آرام کا مشورہ دیدیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی طبیعت ناساز ہوگئی، طبیعت خراب ہونے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شریف میڈیکل کمپلیکس میں میڈیکل چیک اپ کیا گیا۔

اسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ مریم نوازکو گلے کا انفیکشن ہوا ہے، طبی معالجین نے وزیراعلیٰ پنجاب کو آرام کا مشورہ دیا ہے۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ مریم نوازکو آج رات لندن کے لئے بھی روانہ ہونا ہے لیکن اب ان کی بیرون ملک روانگی طبی معالجین کی اجازت سے مشروط ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close