Featuredاسلام آباد
سیاسی جماعتوں کو سالانہ گوشوارے جمع کروانے کیلئے مہلت مل گئی
الیکشن کمیشن میں 48 سیاسی جماعتوں کی جانب سے سالانہ گوشوارے جمع نہ کروانے کے معاملے پر سماعت ہوئی۔ سیاسی جماعتوں کو گوشوارے جمع کروانے کیلئے 21 نومبر تک مہلت دیدی گئی۔
ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔ ممبر سندھ کے استفسار پر الیکشن کمیشن حکام نے بتایا سالانہ گوشوارے جمع نہ کروانے والی جماعتوں کا انتخابی نشان واپس لیا جا سکتا ہے ۔
مختلف سیاسی جماعتوں نے سالانہ گوشوارے جمع کروانے کے لیے مہلت کی استدعا کی جو الیکشن کمیشن نے منظور کر لی اور کیس کی سماعت 21 نومبر تک ملتوی کر دی۔
سنی اتحاد کونسل ، پختونخوا ملی عوامی پارٹی ، بی این پی مینگل سمیت متعدد سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن میں پیش، پی ٹی آئی نظریاتی ،ایم ٍڈبلیو ایم اور بلوچستان عوامی پارٹی سمیت کئی جماعتوں کا کوئی عہدیدار یا وکیل پیش نہیں ہوا۔